مہمان ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ,پی سی بی نے دورہ زمبابوے کا حتمی شیدول جاری:شہریار خان

سات سالوں سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے بند دروازے ایک مرتبہ پھر کھلنے جارہےہیں،پی سی بی نے زمبابوے ٹیم کے دورے کے حتمی شیڈول کا اعلان کردیا ہے، کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق زمبابوے ٹیم انیس مئی کو لاہور پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائینگے ٹی ٹوئنٹی میچز بائیس اور چوبیس مئی کو جبکہ تین ون ڈے میچز چھبیس،انتیس اور اکتیس مئی کو ہونگے،تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائینگے،مہمان ٹیم یکم جون کو وطن واپس روانہ ہوگی دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری سے زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی پر بات ہوئی ،صوبائی انتظامیہ نے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ زمبابوے ٹیم کے پاکستان آنے سے بہت فائدہ ہوگا،امید ہے باقی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی،ملک میں کرکٹ کی بحالی کیلئے آئی سی سی کو ہماری مدد کرنی چاہیے شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ سے متعلق شہریار خان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کی پاکستان کیلئے بہت خدمات ہیں ،ان کی ریٹائرمنٹ کا وقت آئے گا تو شان و شوکت کیساتھ رخصت کریں گے