ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے ایس ایس پی ملیر کی پریس کانفرنس کو مضحکہ خیز قرار دیدیا
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے تمام تر الزامات کو مسترد کیا، ان کا کہنا تھا کہ راؤ انوارکی پریس کانفرنس سال کابہترین مذاق ہے، جس طاہرنام کےبندےسےبلوارہےہیں وہ طوطےکی طرح بول رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا میڈیاٹرائل کیاجارہاہے، میڈیا پراعترافی بیان کاڈرامہ رچایاگیا، ایم کیو ایم کسی ملک دشمن سرگرمی میں ملوث نہیں ، کراچی میں جرائم کے خاتمے کیلئے آپریشن کی آواز بھی سب سے پہلے متحدہ نے اٹھائی، واسع جلیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی سازشیں بھی کی جاتی تھیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، متحدہ نے ہمیشہ حق بات کی اور اس کا ساتھ دیا، ایم کیو ایم کو سچ بولنے کی سزا دی جاتی ہے-