پشاورکےمختلف علاقوں میں پولیس اورفورسزکےمشترکہ سرچ آپریشن میں50سےزائدمشتبہ افرادکوگرفتارکرکےاسلحہ اورمنشیات برآمدکرلی گئی
پشاور کے علاقہ حیات آباد میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران چھیالیس غیرملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے تین پستول بڑی تعداد میں گولیاں اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔ فقیرآباد اور پہاڑی پورہ میں بھی پولیس اور فورسز نے مشترکہ کارروائی کی۔ سرچ آپریشن کے دوران قبضہ مافیہ گروہ کے انیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔