کپتان کی جان کو خطرات لاہور پولیس کا عمران خان کو تھریٹ ایڈوائزری جاری،پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو ایک خط جاری کی گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی کی اطلاع ملی ہے۔ کالعدم تنظیم کا گروپ عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی کر چکا ہے، پولیس کی جانب سے عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کو اپنی نقل حرکت ایڈوائزری کے مطابق رکھیں،خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اپنی نقل و حرکت کو ایڈوائزری کے مطابق رکھیں، پولیس نے درخواست کی ہے کہ دہشت گردی کے تھریٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف اپنا جلسہ منسوخ کر دے،اس کے باوجود اگر جلسہ کیا جاتا ہے تو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے ذمہ دار پارٹی قیادت ہوگی۔۔۔
پولیس نےعمران خان کو تھریٹ ایڈوائزری جاری کردی،کپتان دہشت گردی کےthreatکومدنظررکھتےہوئےجلسہ منسوخ کردیں
Apr 30, 2016 | 15:26