منفی سیاست کادورختم ہوچکا،لوگ انتشارپھیلانےوالوں کوردکرچکےہیں،آخری جیت عوام کی ترقی وخوشحالی کی ہوگی :نواز شریف
کپتان لاہور میں،وزیراعظم نے بھی گورنر ہاؤس میں بیٹھک لگا لی،مخالفین کی تنقید کا جواب دینے کیلئے حکومت نے ترقیاتی کاموں کے باؤنسر میں تیزی کا فیصلہ کرلیا نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کی بیٹھک میں عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی اورترقیاتی منصوبوں کاتفصیلی جائزہ لیا گیا،وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ تک بجلی، گیس، انفراسٹرکچرکے منصوبوں، ترقی، خوشحالی اور روشنی کے سفر کو مکمل کر لیں گے،،، منشور اور وعدوں کے مطابق لوڈشیڈنگ کےاندھیرے2برس میں ختم کردیں گے، آئندہ دو برس میں عوام ترقی کےثمرات سےبھرپورمستفیدہوں گے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے، بلدیاتی انتخابات کا اگلا مرحلہ ہر صورت مئی میں مکمل کرتے ہوئے عوام کو مقامی سطح پر اقتدار حقیقی معنوں میں منتقل کیا جائے، میگاپراجیکٹس کےساتھ ساتھ بنیادی سہولتوں پربھی بھرپورتوجہ دینی ہے، عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے، انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کےمخالف پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں، عوام کی خدمت کاراستہ ہی ترقی کاراستہ ہے،،، منافی سیاست کا دور ختم ہو چکا عوام انتشار پھیلانے والوں کو رد کر چکے ہیں، آخری جیت عوام کی ترقی اور خوشحالی کی ہو گی۔۔۔
اجلاس میں گورنر رفیق رجوانہ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف وفاقی و صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اوراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔۔۔