Bilwalآج کوٹلی میں میدان سجائیں گےپیپلز پارٹی کےجلسےکی تیاریاں مکمل کرلی گئیں
کوٹلی میں پیپلز پارٹی کا پاور شوبلاول بھٹو زرداری کے بھرپور استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں، جلسہ گاہ کے راستوں کیمپ قائم کئے گئے ہیں بلاول کی آمد پر شہر اور گرد نواح کو پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے،پیپلزپارٹی کے جلسے کیلئے کوٹلی سٹیڈیم میں سٹیج تیار کیاگیا ہےجبکہ ہزاروں کرسیاں جلسہ گاہ میں لگا دی گئی ہیں بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر میں پہلی بار عوام سے خطاب کریں گے۔ جیالوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔۔۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ کوٹلی میں بلال کے انقلابی خطاب سے جعیت پسند سیاسی قوتوں کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔ جلسے کے موقعے پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جیالوں کا کہنا ہے کہ وہ بلاول بھٹو کے جلسے کو یادگاہ بنا دیں گے۔۔