خوشبوؤں کےشہرPERISمیں رنگارنگ فیشن شوکاانعقادکیاگیا۔
پیرس کے ایک ہوٹل میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں مراکش کے روائتی لباس کفتان کے خوبصورت ڈیزائنوں کی نمائش کی گئی۔ فیشن شو میں مراکش کے ٹاپ فیشن ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات کی نمائش کی
مراکشی کفتان لباس سے زیادہ ایک ثقافتی ورثہ ہے ۔ جدیدیت کے اس دور میں بھی کفتان ہر طبقہ کی خواتین کی پہلی پسند ہے۔ دستکاری اور کڑھائی کا شاہکار یہ لباس مراکش کی ثقافت کی پہچان ہے۔ مراکشی فیشن ڈیزائنرز نے اس ثقافتی لباس کو جدیدیت کا تڑکہ لگاکر اسکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔اس دوران مراکش کی ماڈل لیلٰی حدوئی نے بھی اپنی ماڈلنگ کے جلوے دکھائے ۔جبکہ مراکو کی نامور گلوکارہ ہودا سعد نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ زرق برق اور دستکاری کے شاہکار کفتان کےڈیزائینز کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔ پروگرام کے آرگنائزر امین میرانی اور مراکشی ڈیزائنرز نے پیرس میں اس شاندار فیشن شو کو کفتان کی خوبصورتی کا ثبوت قرار دیا۔فیشن شو میں خوب صورت ماڈلز کی کیٹ واک اور نامور گلوکاروں سے عوام خوب محظوظ ہوتے رہے