کیوبا میں آرمی کا ایک طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا
کیوبن حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ،،، کیوبا کی انقلابی آرمی کے سوویت ساختہ دہرے انجن کے حامل،،، ’’ٹربو ٹروپ، انتو نوف، اے این چھبیس‘‘ طیارے نے ’پلایا باراکوا‘ ایئر پورٹ سے اڑان بھری اور چالیس میل دور پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا،،، طیارہ گرنے کے باعث اس میں سوار عملے سمیت تمام آٹھ افراد ہلاک ہو گئے،،، حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ،،، طیارہ گرنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،،، کیوبا میں زیر استعمال اکثر طیارے انیس سو انہتر سے انیس سو چھیاسی میں سوویت یونین کے بنائے گئے ہیں،،،