دیر بالا میں لواری ٹاپ کے قریب کوسٹر کھائی میں جا گری
ملک بھر میں مختلف حادثات میں درجنوں جانیں چلی گئیں ،، دیربالا میں لواری ٹاپ کے قریب مسافر کوسٹر کھائی میں جا گری ،، پولیس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے چترال جارہی تھی کہ حادثے کا شکارہوگئی،، جس کے نتیجے میں بارہ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے،، حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں کی گئیں جبکہ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ،، دیر بالا ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ،، دوسری جانب لاہورکےعلاقےشادباغ میں رکشے کو ٹرک نے ٹکر مار دی ،، جس کے بعد رکشے میں آگ بھڑک اٹھی ،، حادثے میں ڈرائیور سمیت تین بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے ،، جبکہ بچوں کی والدہ اور خالہ کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،، حادثے کا شکار خاندان داتا نگر شیر شاہ روڈ کارہائشی ہےادھر ڈی آئی خان کے علاقے بنوں روڈ پر مفتی محمود چوک میں قیدیوں کو لے جانے والے وین الٹ گئی ،، حادثے میں بائیس افراد زخمی ہوئے ،، جنہیں ڈی ایچ کیو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ،،