میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنا کر رہیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست پینسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فکر نہ کیا جائے ہم میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنا کر رہیں گے، ہمیں آگے مزید اہم لڑائیوں میں کامیابی حاصل کرنی ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی صدارت کےابتدائی سو روز تعمیری اور پرجوش رہے، مستقبل میں امریکا کو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام کے مفادات سب سے عزیز ہیں، امریکہ کی ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔۔۔