ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج نے ایک بار آنکھیں دکھانا شروع کردیں،
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقے ایک بار پھر گرمی کی لپیٹ میں آ گئے، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران جنوبی پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی موسم خشک اورگرم رہے گامحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد اورلاڑکانہ سمیت سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں آج بھی درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو گرمی اور لو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں جانے سے گریز کریں جبکہ ٹھنڈے مشروبات کا بھی زیادہ استعمال کیا جائے۔