قیامت کی نشانی ہے کہ آصف زرداری کرپشن کیخلاف باتیں کر رہے ہیں
کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ سندھی عوام کے حقوق کیلئے صوبے کے دیگر شہروں میں بھی جائیں گے،،، کبھی دبئی سے لوگ کراچی چھٹیاں منانے آتے تھے، لیکن آج کراچی میں بجلی پانی سمیت کچھ بھی میسر نہیں،،، شہر گندگی میں ڈوبا ہوا ہے،،عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی یوٹرن نہیں لیا یہ کام ن لیگ کا ہے،، اداروں کا یہ حال ہے کہ نیب بڑے مگرمچھوں کو چھوڑدیتی ہے اور چھوٹوں کو پکڑتی ہے، ہیلری کلنٹن ایک ای میل پر الیکشن ہار گئیں، یہاں تو ڈان لیکس پر نواز شریف نے فوج کو بدنام کیا، دس ارب روپے کی آفر کس نے کی عدالت میں بتائیں گے۔۔۔کپتان نے آصف زرداری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا،،، بولے کہ قیامت کی نشانی ہے کہ آصف زرداری کرپشن کے خلاف باتیں کر رہے ہیں،،، کپتان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے،، وہ جیل میں تھے تو کلثوم نواز ہی ان کیلئے نکلی تھیں،،، بینظر بھی ایک خاتون تھیں جنہوں ڈکٹیٹر کیخلاف آواز اٹھائی،