پاکستانی سپہ سالار کا دبنگ انداز--- ہمسایہ ملک کو دو ٹوک پیغام
پاکستانی سپہ سالار کا دبنگ انداز،،، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر ہمسایہ ملک کو دو ٹوک پیغام دے دیا،،،،
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا،،، انہیں ایل او سی کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا،،، آرمی چیف کو بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،،، سپہ سالار نے جوانوں کے بلند حوصلوں اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی،،،
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت مایوسی میں مقبوضہ کشمیر میں عوام کیخلاف طاقت کا بےدریغ استعمال اور ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈریز پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے،،،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت ہر لحاظ سے ریاستی دہشتگردی ہے،، بھارتی جارحیت سے آزاد کشمیراور پاکستان میں عوامی جذبہ بڑھ رہا ہے،،،، کشمیریوں کو بنا خوف و خطر زندگی گزارنے کا پورا حق ہے،،، پاکستان نہتے کشمیری بچوں اور خواتین پر بھارتی مظالم پر لاتعلق نہیں رہ سکتا،،، ہم ہر سطح پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،،، کشمیریوں کے حقوق کیلئے سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،،، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا بھرپور انداز سے جواب دیا جائے گا،،، سیز فائر کی خلاف ورزی پر جواب دینے میں فوجی روایات اوراقدارکو مدنظر رکھناہے، اس سے پہلے آرمی چیف کی حاجی پیر سیکٹر آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اور جنرل آفیسر کمانڈنگ مری نے ان کا استقبال کیا۔۔۔