پورے اینٹی کرپشن یونٹ پر نہیں، صرف سربراہ پر اعتراض ہے
پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی خالد لطیف نے پی سی بی کے دوسرے نوٹس آف ڈیمانڈ کا جواب دے دیا، اپنے جواب میں معطل کرکٹر نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ پر جانبداری کا الزام عائد کیا ہے۔ خالد لطیف کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ اعظم کا رویہ شروع سے متعصبانہ ہے اور انہوں نے چیئرمین پی سی بی سے غلط بیانی کی۔ خالد لطیف کہا کہ انہیں پورے اینٹی کرپشن یونٹ پر نہیں، صرف سربراہ پر اعتراض ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی چھبیس اپریل کو موصول ہوئی، جس پر انٹراکورٹ اپیل دائر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرنل اعظم کو تبدیل نہ کیا گیا تو دو مئی کو پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کےسامنے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے