عمران خان پاکستان میں کرپشن کو ختم کرنے صرف نعرے ہی لگاتے ہیں,وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ وہ کوئی جگہ تو چھوڑ دیں جہاں جھوٹ نہ بولیں۔۔ عمران خان پاکستان میں کرپشن کو ختم کرنے کا جھوٹا نعرہ لگانے سے پہلے خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کا تالا کھولیں ،،عمران خان کو جب ان کی اے ٹی ایم مشینوں نے پیسہ اور جہاز دینا بند کر دیا تو سیاست اسی دن دفن ہو جائے گی ،،ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب خیبر پختنونخواہ میں اپنی ناکام کارکردگی پر رونا بند کریں اور خیبر پختونخوا کی عوام کو جواب دیں،،خان صاحب تین مئی کو سپریم کورٹ میں اپنی آف شور کمپنی ، بے نامی جائیداد اور غیر ملکی اثاثوں کے بارے میں جواب دینے کی تیاری کریں