جب تک کرپشن کا گاڈ فادر کرسی پر بیٹھا ہے۔۔ اس وقت تک ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوسکتا,چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
کراچی حقوق ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک کراچی میں بااختیار بلدیاتی نظام نہیں آئے گا مسائل حل نہیں ہوں گے، پانی، کچرا، لوڈشیڈنگ اور پولیس کا نظام ٹھیک نہ ہوا تو سڑکوں پرنکلیں گے, عمران خان نےکہا کہ بڑے مافیا گاڈ فادر کا مقابلہ کر رہا ہوں جس کو سپریم کورٹ کے حوالے کردیا،پانچ ججز نے کہا کہ قطری خط جھوٹا ہےایک جھوٹاملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا، نواز شریف ایف آئی اے کو بڑے چوروں کو نہیں پکڑنے دیں گے, عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مجھے کہا کرکٹ کھیلو،65سال کاہوگیا ہوں، کرکٹ کیا کھیلوں، خواتین سےمتعلق بیان پر کپتان نےکہاکہ جب مشرف نے نواز شریف کو جیل میں ڈالا تو موٹو گینگ چھپ گیا تھاتب کلثوم نواز نکلی تھیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ڈان لیکس میں جو کیا اس کا جواب قوم لے گی،وزیراعظم اپنی فوج کےخلاف بولے تو اسے معاف نہیں کیا جاسکتا، تیس برسوں میں جتنی رشوت شہبازشریف نے لی اس کی مثال نہیں ملتی