چیئرمین تحریک عمران خان نے مینار پاکستان جلسے میں اپنا منشور پیش کردیا
عمران خان نے مینار پاکستان جلسے میں گیارہ نکات کا اعلان کردیا،، عمران خان نے کہا کہ ، پاکستان میں یکساں نظام تعلیم نافذ کریں گے، دوسرا نکتہ، امیراورغریب کاہسپتال میں یکساں علاج ہوگا،، تیسرانکتہ ٹیکس کانظام بہتربناناہے، عمران خان نے اپنا چوتھا نکتہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ،، ملک سے کرپشن ختم کر کے دکھاو ¿ں گا،، انہوں نے پانچواں نکتہ بیرونی سرمایہ کاری کو قرار دیا،، عمران خان نے اپنے منشور میں چھٹے نمبر پر پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کو رکھا،، ساتواں نکتہ، روزگارکے مواقع اور سیاحت کے فروغ کو قرار دیا گیا،، عمران خان نے آٹھواں نکتہ زرعی ایمرجنسی ،، نواں نکتہ وفاق کی مضبوطی،صوبوں کے حقوق، فاٹاکے انضمام اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کو قرار دیا، عمران خان نے انصاف کا نظام بہتر بنانے اور گیارہویں نمبر پر ملک بھر میں دس ارب درخت لگانے کا نکتہ پیش کیا۔