چھوٹا سا مافیا ملکی وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ہے:عمران خان
مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ،، مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے،، چھوٹا سا مافیا ملکی وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ہے، ہمارے پاس قرضوں کی قسطیں دینے کے لیے پیسہ نہیں ہے،، 60 سالوں میں چھ ہزار ارب قرض تھا، لیکن 2008ءسے 2013 تک چھ ہزار سے تیرہ ہزار قرضہ چلا گیا تھا،، موجودہ دور میں قرضے 27 ہزار ارب پر پہنچ چکے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید نے انہیں تانگہ پارٹی کہا لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی،، اسی تانگہ پارٹی نے 2011 میں بڑا جلسہ کیا،،آج تحریکِ انصاف سب سے بڑی جماعت ہے، الیکشن میں وقت بتائے گا ،، کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا
عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والوں کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا،، انہوں نے نکالے گئے اراکن کی کرپشن کے ویڈیو ثبوتوں کی موجودگی کادعویٰ بھی کیعمران خان کا کہنا تھا کہ ،، پاکستانیوں نے انہیں کبھی مایوس نہیں کیا،، خون کے آخری قطرے تک اپنی قوم کے حقوق کیلئے لڑوں گا،، جس طرح کا پاکستان بنا دیا گیا ہے اس کا خواب نہ تو علامہ اقبال نے دیکھا اور نہ ہی قائدِاعظم نے اس کی تعبیر سوچی تھی،، وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکا میں تلاشی شرمناک ہے۔