پاک رینجرز پنجاب نے غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان آنے والے بھارتی شہری کو بی ایس ایف کے حوالے کردیا ہے:پاک فوج
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک رینجرز پنجاب نے غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان آنے والے بھارتی شہری کو بی ایس ایف کے حوالے کردیا ہے۔ تئیس سالہ بھارتی شہری دلوندر سنگھ گزشتہ برس چھ مارچ کو قصور کے قریب پاک بھارت سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں آگیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قانونی عمل کے بعد پنجاب رینجرز نے واہگہ بارڈر پر دلوندر سنگھ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا۔ اس موقع پر دلوندر سنگھ نے پاکستان میں قیام کے دوران اچھی میزبانی اور وطن واپس بھجوانے پرپاکستانی سکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا۔