اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کاچینی سرکاری نیوزایجنسی کوانٹرویو
ملیحہ لودھی نے چینی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں کم وبیش 100ممالک شراکت دارہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ون بیلٹ ون روڈ کا حصہ ہے، منصوبہ اقوام متحدہ کے 2030 کے ترقیاتی ایجنڈے میں معاون ثابت ہوگا۔ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ 49ارب ڈالرکا منصوبہ3 ہزارکلومیٹرطویل سڑکوں سے منسلک ہوگا، منصوبے سے کاشغرسے گوادرتک کا رابطہ مربوط ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کو21ویں صدی کی اقتصادی سرگرمیوں کاعظیم منصوبہ تصورکرتے ہیں ،منصوبہ خطے کے اربوں لوگوں کے معیارزندگی کو بلند کرے گا