فرانسیسی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا پودا وائٹ ہاﺅس سے غائب
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے امریکی ہم منصب ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا پودا غائب ہو گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے امریکی ہم منصب ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا پودا غائب ہو گیا اس پودے کو فرانس میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی یاد میں دونوں رہنماﺅں نے وائٹ ہاﺅس کے باغ میں لگایا تھا،یہ پودا فرانس کے شمالی مشرق میں اس علاقے سے لایا گیا تھا جہاں جنگِ عظیم دوئم میں کئی امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ یہ درخت ہمیں ان باتوں کی یاد دلائے گا جو دونوں ممالک کو یکجا رکھے ہوئے ہیں۔ پودا امریکا اور فرانس کے صدور نے مل کر وائٹ ہاﺅس کے لان میں لگایاتھا۔ چار روز بعد پودااپنی جگہ سے غائب ہے۔