پالین پرمینٹائر نے استنبول اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
فرانس کی نامور ٹینس سٹار پالین پرمینٹائر نے استنبول اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سلووینیا کی ٹینس سٹار سلونا ہرکوگ کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق استنبول میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل فرانس کی پالین پرمینٹائر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سلووینیا کی سلونا ہرکوگ کو 6-4، 3-6 اور 6-3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔