مارچ کے دوران چاول کی برآمدات میں 81.03 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ برائے شماریات
گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں مارچ 2018ءکے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 81.03 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مارچ 2018ءکے دوران چاول کی برآمدات 26 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ مارچ 2017ءکے برآمدات 14 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اس طرح مارچ 2017ءکے مقابلہ میں مارچ 2018ءکے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 12ارب روپے یعنی 81 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔