مارچ کے دوران چائے کی درآمدات میں 5.89 فیصد اضافہ ہوا۔ پی بی ایس
مارچ 2018 ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 5.89 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں مارچ 2018ءکے دوران چائے کی درآمدات 52.9 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں مارچ 2017ءکے دوران چائے کی ملکی درآمدات کا حجم 49.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مارچ 2017ءکے مقابلہ میں مارچ 2018ءکے دوران چائے کی درآمدات مےں 3 ملین ڈالر یعنی 5.89 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔