سعودی عرب: پٹرول میں ملاوٹ پر قید اور جرمانے کی سزا
سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے کہا ہے کہ پٹرول اسٹیشن کا جو بھی مالک ملاوٹ کرے گا اسے اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے انسپکٹرز پٹرول اسٹیشنوں پر چھاپے مار کر ملاوٹ کی شکایات کی حقیقت دریافت کرنے لگے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ کے ثبوت مل جانے پر مالک کو 3برس تک کی قید، 10لاکھ ریال کے جرمانے اور 2 مقامی اخبارات میں اس کے خرچ کے خلاف تشہیری اشتہار کی سزا دی جائے گی۔