بھارتی فوج نے مظاہرین پر فائر کھول دیا۔ 18 سالہ نوجوان شہید درجنوں زخمی
جنوبی ضلع پلوامہ کے ردبگام علاقے میں پیر کو بھارتی فوج نے مظاہرین پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں18 سالہ نوجوان شاہد اشرف ڈار شہید ہو گیا ہے جبکہ دودرجن سے زیادی افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے پیر کوردبگام علاقے کا محاصرہ کر لیا اور تلاشی مہم شروع کی ۔اس دوران شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے کیے مظاہرین اور فورسز کے درمیان پر تشدد جھڑپوں میں درجنوں نوجوان زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی نوجوانوں نے فورسزپر شدید پتھراؤ کیا۔ فورسز ان نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے ٹیر گیس شلنگ کی اور فائرنگ کی ۔ حکام نے علاقے میں تناؤ کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔ فوجی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ ردبگام علاقے میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیاں جھڑپ ہوئی ہے فوجی افسر سمیت دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بلیک کیٹ کمانڈوز تعینات کرے گی اس سلسلے میں بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ کشمیر کی سیکوروٹی صورت حال پر غور کے بعد بلیک کیٹ کمانڈوز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلیک کیٹ کمانڈوز کو عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے آپریشنوں میں استعمال کیا جائے گا ادھر بھارتی فوجی اہلکاروں کی طرف سے 24سالہ خاتون کو فوجی کیمپ میں لاکر آبروریزی کے خلاف شدید عوامی ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے 24سالہ خاتون کی طرف سے سی آر پی ایف کیمپ میں حبس بیجا کے دوران آبرو ریزی پر 3سی آر پی ایف اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے جب کہ اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔