جلسہ لاہور دا، مجمع پشور دا تے ایجنڈا کسی اور دا،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ آج پنجاب اور دوسرے صوبے دیکھیں، فرق واضح ہوجائے گا،جوکچھ ہم نےکےپی کےمیں کیا وہ بھی سب کوپتہ ہے،،، عمران کے جلسے کے حوالے سے کہا جلسہ لاہوردا،مجمع پشوردا تےایجنڈاکسی اوردا،نئےایئرپورٹ کی تعمیر میں بھی ہماری ہی خدمات ہیں،عوام کاخواب شرمندہ تعبیرہورہاہے،احتساب عدالت میں نواز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور چین آپس میں دوستی کر رہے ہیں, افسوس کہ ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا،خواجہ آصف کو بھاری دل سے نا اہل کیا گیا، صبح ہوتی ہےشام ہوتی ہے،زندگی یوں ہی تمام ہوتی ہے،نوازشریف نےاحتساب عدالت سےنکلتےہوئےشعر بھی پڑھا