حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدام کرے گی : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدام کرے گی ۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے ایک وفد سے پیر کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست کا اہم ستون ہونے کے ناطے ذرائع ابلاغ کو جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے اپنا کرداراداکرناچاہیے ۔ ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان نے کہاکہ گزشتہ حکمرانوں نے غلط پالیسیاں اپنا کر قومی معیشت کو نقصان پہنچایا جس سے صحافی برادری سمیت معاشرے کے تمام طبقات متاثر ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ عبوری ویج بورڈ جلد متعارف کرایاجائے گا ۔