چین کاعالمی برادری پر مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے دوریاستی حل پر عملدرآمدکرنے پر زور
چین نے عالمی برادری پر زوردیاہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے دوریاستی حل پر عملدرآمدکیاجائے ۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب Ma Zhaoxu نے سلامتی کونسل میں ایک مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کاسلسلہ بندہوناچاہیے اورمتعلقہ فریقوں کو ایسی کارروائیوں اوربیانات سے گریز کرناچاہیے جن سے صورتحال زیادہ خراب ہو۔چینی سفیرنے خطے میں مزیدکشیدگی سے بچنے کے لئے فریقین پرزوردیاکہ وہ یکطرفہ کارروائیوں سے گریز کریں اوراس مسئلے کے حل کے لئے تعمیری کرداراداکریں۔