وزیراعظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں دریائے سوات پر مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد 2 مئی کو رکھا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان 800 میگاواٹ کے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اس حوالے سے حکمراں جماعت تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ انشاء اللہ 2 مئی کو وزیراعظم مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔