کورونا نے 24 گھنٹے میں مزید 19 افراد کی جان لے لی، اموات کی تعداد 346 ہو گئی

اسلام آباد: ملک بھر گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا سے اموات کی تعداد 346 ہو گئی۔ متاثرہ افراد 15 ہزار 759 تک پہنچ گئے۔ پنجاب میں 6061، سندھ 5695، خیبرپختونخوا 2313 اور بلوچستان میں 978 کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ حکومت نے صوبے بھر لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا پروگرام بنا لیا، کاروباری سرگرمیوں کو مرحلہ وار محدود اجازت دینے پرغور جاری ہے۔ معاون خصوصی معید یوسف کہتے ہیں آئندہ دو ہفتوں میں 7500 بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لائیں گے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے سندھ حکومت نے غور شروع کر دیا۔ سندھ میں کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، سندھ حکومت نے مشروط اجازت کےساتھ کاروباری اور عوامی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی سے متعلق وزیراعلی سندھ حتمی اعلان کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلی حکام سےبھی رابطے کرینگے، سندھ حکومت کا موقف ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کی مرحلہ وار محدود اجازت دینا ہو گی۔