آج دنیااعتراف کررہی ہے کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک ہے: گورنر پنجاب

پنجاب کے گورنرچوہدری محمدسرورنے کہاہے کہ آج دنیااعتراف کررہی ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے لئے محفوظ ملک ہے۔لاہورمیں وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت میں اقلیتیں خودکومحفوظ نہیں سمجھتیں کیونکہ مودی اورآرایس ایس ہندو بالادستی کے نظریے پرعمل پیراہیں۔انہوں نے کہاکہ نہ صرف امریکہ بلکہ تمام ادارے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم بے نقاب کررہے ہیں اوربھارت کواقلیتوں کے لئے غیرمحفوظ ملک قراردیاجارہاہے۔