امریکی معیشت پہلی سہ ماہی میں 4.8 فیصد گراوٹ کا شکار

امریکی معیشت پہلی سہ ماہی میں 4.8 فیصد گراوٹ کا شکارہو گئی ۔ غیرملکی خبررساں ا دارے نے امریکی ادارہ بیورو آف اکنامک کے حوالے سے بتایا کہ شرح نمو میں کمی عالمی کساد بازاری سے بھی کہیں زیادہ ہے۔امریکی ادارہ بیورو آف اکنامک کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ جی ڈی پی میں کمی کورونا وائرس کے باعث چونکہ لوگوں کو گھروں میں رہنے کے لیے کہا گیا، اس وجہ سے وقوع پذیر ہوئی۔ عالمی سطح پرطلب میں کمی سے امریکی درآمدات میں 25.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی برآمدات میں کل 8.7 فیصد کمی ہوئی جب کہ کاروباری سرمایہ کاری میں 8.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔