دبئی میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جولائی شروع ہوگا، محکمہ سیاحت
متحد عرب امارات کے محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ھلال سعید المری نے کہا ہے کہ آئندہ جولائی میں سیاحوں کے لیے دبئی کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ھلال سعید المری نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امکان ہے کہ سیاحوں کے لیے دبئی کے دروازے تدریجی طور پر کھولے جائیں گے اور اگر صورتحال خراب ہوئی تو سیاحت کی بحالی جولائی کے بجائے ستمبر تک بھی ملتوی کی جاسکتی ہے لیکن حتمی فیصلہ عالمی حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات اور بحرانوں کے نگران ہائی کمیشن نے دبئی میں آمد ورفت میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔المری نے مزید کہا کہ متعدد ممالک میں ابھی تک مکمل لاک ڈاون ہے اور معاشی اور سماجی سرگرمیوں کی بحالی کی تاریخوں کا معاملہ زیرغور ہے۔