صوبہ سندھ کے اسپتالوں کو طبی سامان روانہ: این ڈی ایم اے
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کورونا سے بچاؤ کا طبی سامان سندھ کے اسپتالوں کے لئے روانہ کردیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کو دو لاکھ 90ہزار 986 فیس ماسک ، 12 ہزار این 95 ماسک ارسال کیے گئے ہیں اس کے علاوہ54ہزار 692 حفاظتی سوٹ ،16ہزار 800 دستانے اور 9ہزار 777 شو کوردیئے گئے ہیں۔