ایل او سی فائرنگ : بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ،شدید احتجاج ریکارڈ

اسلام آباد:پاکستان نے لائن آف کنٹرو ل پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر لیا ،پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
قبل ازیں بھارتی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لانس نائیک علی باز شہید ہوگئے ۔ لانس نائیک علی باز کی عمر 34 سال تھی جبکہ ان کا تعلق کرک سے تھا۔