پاکستان،ایران کا ٹڈی دل کے حالیہ حملے سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور
پاکستان اور ایران نے خطے میں صحرائی ٹڈی دل کے حالیہ حملے سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیاہے۔اس بات پر اتفاق جمعرات کے روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اورایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیاگیا۔وزیر خارجہ نے ایران میں کورونا وائرس کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور امید ظاہر کی کہ ایران اس عالمی وباء سے نمٹنے میں کامیاب ہو گا۔انہوں نے افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل اعانت کا بھی اعادہ کیا۔