امریکی سائنسدانوں کاکورونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی کیلئے تجرباتی دواتیار کرنے کااعلان
امریکی سائنسدانوں نے ایک نئی تجرباتی دوا Remdesivirتیار کرنے کااعلان کیا ہے جو کوروناکے مریضوں کی صحت یابی کاعمل تیز کرسکتی ہے۔ اس دوا کے طبی تجزیے سے ظاہر ہوا ہے کہ یہ دوااستعمال کرنے والے مریض دیگرادویات استعمال کرنے والے مریضوں کے مقابلے میں تیس فیصدزیادہ تیزی سے صحت یاب ہوئے۔ امریکہ کے ایک اعلیٰ سائنسدان کے مطابق اس نئی دوا کاامریکہ یورپ اورایشیاء میں ایک ہزار تریسٹھ افرادپرتجربہ کیاگیا اوراعدادوشمارسے ظاہر ہوا کہ یہ دواصحت یابی کادورانیہ کم کرنے میں واضح مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔