کرونا کی عالمی سطح پر تباہ کاریاں جاری
جینیوا: دنیا بھر میں کرونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد اضافے کے بعد 32 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرچکی جبکہ 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد اضافے کے بعد 32 لاکھ 32 ہزار 975 سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی اضافے کے بعد 2 لاکھ 28 ہزار 517 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا کے 19 لاکھ 96 ہزار 823 مریض زیرعلاج ہں جن میں سے 59 ہزار 766 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دس لاکھ 7 ہزار 635 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔