ایران میں کرونا سے ہلاکتیں 5957 ہوگئیں،93 ہزار متاثرین

ایران کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران مزید 80 افراد کرونا کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا سے ایران میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 5957 ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جھانپور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ملک میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 93 ہزار 657 ہوگئی ہے۔ کرونا متاثرین کے اعتبار سے ایران مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔