کوروناوائرس:یواے ای میں 1961نئے کیسوں کی تشخیص،4 جاں بحق
متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 1961 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے اورچارمریض وفات پاگئے ہیں۔ یو اے ای کی قومی ایمرجنسی کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این سیما) نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ حالیہ دنوں میں کروناوائرس کا شکار ہونے والے 1803 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق وزارت صحت کے عملہ نے ملک بھر میں کووِڈ-19 کے 193693 نئے ٹیسٹ کیے ہیں اور ان میں سے مذکورہ کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ یو اے ای میں اب اس مہلک وائرس سے اموات کی تعداد1584 ہوگئی ہے اور کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 518262 ہوچکی ہے جبکہ 497140 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔اس وقت ملک میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 17581 ہے۔ وزارت صحت نے کووِڈ-19 کے 1710 کیسوں کی تشخیص اور دو مریضوں کی وفات کی اطلاع دی تھی۔ دریں اثناء یواے ای میں شامل ساتوں امارتوں میں کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کی مہم بھی زورشور سے جاری ہے۔اماراتی شہریوں اور مکینوں کواب تک ایک کروڑ چار لاکھ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ اماراتی حکام کے مطابق اہدافی گروپوں کی اکثریت کو کرونا وائرس کی ویکسین لگ چکی ہے۔