مفتاح کی جیت اور ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا: شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا۔ شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں این اے 249 کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کو مبارکباد اور شاباش پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے جس طرح دن رات کام کیا، اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔