وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش رد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ 'وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی'۔انہوں نے کہا کہ 'اوگرا کی سمری میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی، وزیراعظم نے اسے نامنظور کر کے 16 اپریل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا'۔