محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران مغربی موسمی نظام کے زیر اثر پاکستان بھر میں آندھی اور گردوغبار کے طوفان کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے، یہ سسٹم یکم مئی کو ملک میں داخل ہوگا۔جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ مغربی موسم کی یہ لہر 5 مئی تک برقرار رہے گی، نئے موسمی نظام کے تحت یکم مئی بروز اتوار سے 2 مئی بروز پیر کے درمیان کراچی، حیدر آباد، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص، ٹھٹہ اور بدین میں گردوغبار کے طوفان کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی عید کی تعطیلات کے دوران پاکستان بھر میں بارش، آندھی کی پیشگوئی
Apr 30, 2022 | 00:28