افغانستان: کابل کی ایک مسجد میں دھماکہ، 50 سے زائد افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں دھماکے سے پچاس سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی کابل کی ایک مسجد میں اس وقت زور دار دھماکہ ہوا، جب وہاں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ خود کش تھا،اور اسکی آواز دور تک سنی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ بھی قندوز کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں 33 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔