گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پاس عثمان بزدار کوبحال کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پاس عثمان بزدار کوبحال کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صدر اور گورنر آئینی ذمہ داری پوری نہیں کرتے تو پھر عدالت ہی کسٹوڈین ہے ۔صدر مملکت نے بھی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی ۔عدالت نے صدر کو پھر کہا کہ حلف کے لیے نمائندہ مقرر کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ہر معاملے میں قانون اور آئین کو پیش نظر رکھا ہے۔نومنتخب وزیراعلی کا حلف عدالتی حکم کے مطابق لیا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لیے وزیراعظم نے سمری دے رکھی ہے۔گورنر پنجاب آئینی طورپر وزیراعلی کو بحال نہیں کرسکتے ۔