فخر کے ناقابل شکست 180 رنز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کیوی کپتان ٹام لیتھم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کے بیٹرز ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طرف وکٹیں بچانے میں کامیاب رہے تو دوسری جانب مسلسل رنز کی رفتار بڑھاتے رہے، کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔