شاہد خاقان عباسی کے بیان پر مریم اورنگزیب کی وضاحت

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے خود نگرانی کی، شہروں کے دورے کر کے جائزہ بھی لیا، تاریخی سکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابل ستائش ہے۔ واضح رہے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے 84 ارب روپے کا آٹا تقسیم کیا گیا، اس کے اندر 20 ارب سے زائد کی چوری ہوئی، غریب کو کیا ملا جس کیلئے 84 ارب خرچ کیے گئے۔