ملک کو ہیجانی کیفیت سے نکالنے کیلئے عوام سے فیصلہ لیا جائے: سراج الحق

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کو ہیجانی کیفیت سے نکالنے کیلئے عوام سے فیصلہ لیا جائے، الیکشن کسی ایک پارٹی کی مرضی سے نہیں ہو گا بلکہ ہم سب نے مل کر راستہ نکالنا ہے۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ خانہ شماری میں کراچی کی آبادی نصف کر دی گئی جسے مسترد کرتے ہیں، کراچی کے عوام سے زیادتی کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا، یکم مئی کو گوادر کے حقوق اور ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے بھی احتجاج ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس کا بکتر بند گاڑیوں سے حملہ قابل افسوس ہے، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی اور خواتین کی تضحیک انتہائی زیادتی کا اقدام ہے۔