قومی اسمبلی کے اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ بیک ڈور چینل کھولنا چاہیے ،، 40 ملک کابل میں لڑ رہے ہیں،، دنیا میں کوئی بھی پاکستان کو 200 ملین ڈالرز دینے کو تیار نہیں،، تمام ملکوں کی رائے وہی ہے جو امریکہ کی رائے ہے، امریکی پالیسی کا جواب مظاہرہ کرکے دیاجارہا ہے،
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا میں جتنے برے تعلقات ہمارے اب ہیں ، کبھی نہیں ہوئے تھے، بھارت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ٹرمپ جیسے بندے کو استعمال کرنا ہے ،، بھارت نے فیصلہ کر لیا کہ پاکستان کو اندر سے تباہ کرنا ہے ،، ہم کب تک کرائے کے آدمی رہیں گے،،انھوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے مہنگی ایل ان جی پاکستان نے لی ہے، ٹرمپ اور مودی کے بیانات ایک جیسے ہیں،، امریکا میں ٹرمپ کی مقبلویت کم ہوئی ہے،،